ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تھائی لینڈ میں سیلاب، 6ہلاک

تھائی لینڈ میں سیلاب، 6ہلاک

Sat, 07 Jan 2017 12:11:12    S.O. News Service

بینکاک،6؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جنوبی تھائی لینڈ میں سیلابی ریلوں کی زَد میں آکر چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ شدید بارش کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث ٹرانسپورٹ کے نظام کے علاوہ روزمرہ زندگی بھی بری طرح سے مفلوج ہو گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق پروازوں کے ساتھ ساتھ ریلوے کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے، جس کے باعث ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حکام کے مطابق اس صورتحال میں امدادی کارکن اور رضا کار فعال ہو چکے ہیں اور لوگوں کو مدد پہنچائی جا رہی ہے۔


Share: